صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 14 ماہ کے بچے کو قتل اور خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق 14 ماہ کے بچے کو قتل اور زیادتی کا نشانہ بنا کر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم واجد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس پی صدر اور دیگر سینئر پولیس افسران تھانہ چونترہ پہنچ گئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم سے ابتدائی تفتیش اور بیان حاصل کیا جائے گا۔