• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس کا ایشین ٹینس میں بڑا کارنامہ


پاکستان کی دس سالہ ہانیہ مہناس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر۔14 ٹائٹل جیت لیا، پاکستان نے پہلی بار کسی ایشین انڈر۔14 کا ٹائٹل جیتا ہے۔

تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر۔14 کے فائنل میں ہانیہ منہاس کا مقابلہ تاجکستان کی انیسا سے ہوا۔

ہانیہ نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ڈبل ایونٹ میں بھی ہانیہ منہاس تاجک کھلاڑی کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان نے پہلی بار ایشین انڈر۔14 کا ٹائٹل جیتا ہے۔

اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

تازہ ترین