• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورونا شرح 26 فیصد، شہریوں کو شام 6 بجے کے بعد گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت

کراچی، لاہور،اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ، خبرایجنسیاں، جنگ نیوز) کراچی میں کورونا کی شرح26ریکارڈ،شہریوں کو شام 6بجے کے بعد گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہےکہ سندھ کی مجموعی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ ترجمان سندھ حکومت کاکہناہےکہ یومیہ ہزاروںنئے مریضوں کا پریشر کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

ادھر ملک بھر میںوائرس سے مزید 39جاں بحق،3262 نئے مریض رپورٹ،مثبت شرح6.6 ریکارڈ، فعال کیسز 60ہزار تک پہنچ گئے، پنجاب میںبھی اضافہ دیکھاگیا۔ 

منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی نافذ کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو غیرضروری گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جائےاور شہر میں چلنے والے ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کیا جائے ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے خصوصاً کراچی میں موجودہ غیر معمولی طور پر کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی جوکہ دکانداروں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور سیاستدانوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادہ کرے گی تاکہ عوامی صحت کے اعلیٰ مفاد کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کوویڈ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور اسے تشویشناک قرار دیا ۔ 

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا کہ صوبے میں کوویڈکی تشخیص کا تناسب 12.7 فیصد تک جا پہنچا ہے جو چوتھی لہر میں سب سے زیادہ ہے، کراچی میں 26 جولائی کو تشخیص کی شرح 26.32 ریکارڈ کی گئی جس پر وزیرا علیٰ نے کہاکہ یہ کافی نازک صورتحال ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے ، لہٰذا انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ لیبر کے تین اسپتالوں، پولیس اسپتال ، لیاقت آباد اور نیوکراچی کے اسپتالوں میں کوویڈ کی سہولیات مہیا کریں اور سروسز اور کورنگی اسپتالوں میں ’’مارکی‘‘ قسم کےانتظامات کریں۔

تازہ ترین