• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی سی کے قیام سے صحت کے شعبہ میں بہتری آئیگی،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد نے قومی صحت عامہ کے شعبے میں ملک کی صلاحیت کو بڑھانےکیلئے سی ڈی سی پاکستان کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پروفیسر نوشیروان خان برکی ، چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس پاکستان اور پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور دیگرممبران کے ہمراہ نئے قائم کردہ مرکز کا افتتاح کیا۔ اس سنٹر کو قائم کرنے کا مقصد متعدی و غیر متعدی امراض کے تشخیصی نظام میں صلاحیت کو بڑھانا ہے اور نیشنل ہیلتھ لیبارٹری، بیماریوں کی تشخیص ، نگرانی ، تیاری ، اور رسپانس کے نظام کو تقویت دینا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان ،ملک میں متعدی و موزی بیماریوں کو روکنے ، ان کابروقت پتہ لگانے اور ان کے بہتر کنٹرول میں اہم کردار ادا کریگا جس سے پاکستان میں صحت کے شعبہ میں جدت اور بہتری آئے گی۔ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام نے کہا کہ قومی ادارہ صحت ،پاکستان میں عوامی صحت کا اہم ادارہ ہونے کی حیثیت سے بیماریوں کے کنٹرول کیلئے بہترین حکمتِ عملی اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سی ڈی سی کے قیام سے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنےمیں مدد ملے گی ۔
تازہ ترین