• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریڈیو کو پرانی پوزیشن پر بحال کیا جائے‘ براہوی اکیڈمی

کوئٹہ(پ ر)براہوی اکیڈمی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ایک کثیر اللسانی اور متنوع ثقافت کا حامل صوبہ ہے جس کی آبادی کا75فیصد دیہاتوں میں رہتا ہے جہاں زبانیں اپنی اصل حالت اور ادب کے ساتھ موجود ہیں اگر سرکاری ریڈیو نہ ہوتا تو یہ زبانیں کب کی ختم ہوچکی ہوتیں اور ان کا ادب کبھی محفوظ نہ ہوتا۔بلوچستان میں جہاں خواندگی کا تناسب انتہائی کم اور تفریح کے ذرائع محدود ہیں ان حالات میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن یہ ضروریات پوری کرتے ہیں۔ بیان میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو محدود کرنے کی حکومتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان اداروں کو بلاتاخیر مطلوبہ وسائل فراہم کرکے ان کی پرانی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔
تازہ ترین