پشاور ( جنگ نیوز ) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،22 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 26کنڈے ہٹائے،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن8 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،19 کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 34 کنڈے ہٹائے ،21 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 14 کنڈے ہٹائے ،21 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،24 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا،