• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میں بذریعہ ٹیلیفون کال سٹیزن فیڈ بیک سیشن کاانعقاد

پشاور (جنگ نیوز) ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی سربراہی میں بذریعہ ٹیلیفون کال اسٹیزن فیڈ بیک سیشن ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نور ولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف)نوید اکبر، سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ صحت،تعلیم،لائیوسٹاک، زراعت، ایریگیشن ، پبلک ہیلتھ،محکمہ بلدیات،محکمہ کھیل،محکمہ انڈسٹری، تحصیل میونسپل افسران،سی ایل سی پی سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔سیشن میں ضلع بھر کے عوام نے بذریعہ ٹیلیفون کالز اپنے مسائل،آراء اور تجاویز سے افسران بالا کو آگاہ کیا۔عوام الناس نے کھلی کچہری میں سی ایل سی پی معاوضوں کی ادائیگیوں میں تاخیر،لنڈیکوتل میں پوسٹ مین کی خطوط کے بدلے اضافی وصولی، باڑہ میں ٹرانسفارمر چوری کے بعد نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب،محکمہ بلدیات کی زیرنگرانی سیکرٹری ویلیج کونسل کی اسامیوں کے سلیکشن میں میرٹ کی بالادستی اور دیگر مسائل تجاویز کے حوالے سے افسران سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شکایات کے بہتر حل اور تجاویز کے لیے فوری متعلقہ حکام کے تعاون سے اقدامات کے لئے ہدایات جاری کیں۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تحصیلوں میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کھلی کچہریوں اور بزریعہ ٹیلیفون کالز مختلف سیشن کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور دستیاب حکومتی سہولیات اور وسائل سے مستفید ہوسکیں۔
تازہ ترین