کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع غوث پاک کالونی سے گزشتہ شب لاپتہ ہونے والی 6 سال کی بچی کی تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے مل گئی۔
پولیس کے مطابق کورنگی غوث پاک کالونی کی رہائشی 6 سالہ بچی گزشتہ شب لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش آج صبح کچرا کنڈی سے ملی ہے۔
پولیس کی جانب سے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔