وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد کے ای الیو ن میں ماں اور بیٹے کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردیں۔
وفاقی وزیر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں انھوں نے سیکٹر ای الیون میں گھروں میں پانی داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انھوں نے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اسد عمر نے ای الیون میں ماں اور بیٹے کی موت پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔
کمشنر اسلام آباد عامر احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ سیکٹر ای الیون میں ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں غیر قانونی تعمیرات کا تعین کریں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ نالوں کے قریب موجود کچی آبادیوں کے لیے متبادل انتظام کریں۔