• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی ٹرسٹ نے خاتون پاکستان گرلز اسکول کو گود لے لیا

پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے فلاحی ادارے زندگی ٹرسٹ نے خاتون پاکستان گرلز اسکول کو گود لے لیا۔

ادارے کی جانب سے پہلے اسکول کی عمارت کی تزئین و آرائش کی گئی، لائبریری ہال اور گارڈن بھی بنائے گئے۔ اس کے علاوہ اسکول سلیبس اور اساتذہ کی کاؤنسلنگ سے لے کر اسکول کی طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دی گئی۔

بچوں اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق پر اسی اسکول کے لان میں بیٹھک رکھی گئی جس میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین