• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 6 ستمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وغیرہ کیخلاف نوری آبادپاور پلانٹ ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی، بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکلاء صفائی کے علاوہ وزیر اعلی سندھ پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،اس موقع پر دو شریک ملزمان کی طرف سے استثنی کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے بتایاگیاکہ نیاز علی شیخ جبکہ شریک ملزم خالد کی اہلیہ اور بیٹا کورونا سے متاثر ہیں جس کے باعث دونوں پیش نہیں ہوسکتے،انکی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہیں، عدالت نے کہاکہ آج سارے ملزمان آجاتے تو فرجرم عائد کرتے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے، وکیل نے کہاکہ پندرہ دن بعد کی تاریخ دیدیں کیونکہ کوویڈ کے مریض کی ریکوری میں اتنے دن لگ جاتے ہیں،عدالت نے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین