• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالعلوم احیا السلام ریگی کو سیل کرنے کا اقدام ظالمانہ ہے، مولانا سعید جان

پشاور(نیوزرپورٹر)جے یو آئی کے رہنما مولانا سعید جان نے دارالعلوم احیا السلام ریگی کو بغیر کسی وجہ سیل کرنے کے اقدام کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا مدرسہ کے مہتمیم مولانا سعید جان نے کہا ہے کہ دارالعلوم احیا السلام ریگی ملحقہ وفاق المدارس ایک عوامی قومی دینی ادارہ ہے جو کہ حکومت نے گزشتہ دو ہفتوں سے بغیر کسی وجہ اور بغیر کسی نوٹس کے بند کیا گیا ہے۔ دارلعلوم تعلیمی سرگرمی کے علاوہ کسی بھی قسم کی دوسری سرگرمی میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق ہے۔ ستر سال سے دینی خدمت میں مصروف عمل ہے اور خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں اسکی بندش سے علاقہ کی عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا ہے۔ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دارلعلوم کھولنے کا فوری اقدام کریں اور دینی علوم کے حصول میں طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید