ش پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 دکانداروں کو گرفتار کر لیا ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے ورسک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے بورڈ بازار میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے پشتخرہ روڈ پر دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا گیا۔ گرانفروشی ، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجود گی اور صفائی ناقص صورتحال پر پشاور کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 38 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔