• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری


آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

باغ کے ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو اس حلقے میں 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 22 ہزار 307 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چاروں پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

ان چاروں پولنگ اسٹیشنز پر 400 پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین