• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے گوشت کا تقریبات میں استعمال اور غریب کا گوشت فروخت کرنا

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں نے ایک غریب شخص کو قربانی کا گوشت دیا تھا، مگر اس نے کچھ فروخت کردیا ۔ کیا اس نے درست کیا؟ کیوںکہ میں سنا ہے کہ اگر گوشت فروخت کردیا جائے تو رقم صدقہ کرنا واجب ہے۔ میرا نہیں خیال کہ وہ رقم صدقہ کرے گا ، ورنہ وہ ایسا کیوں کرتا؟ دوسرا یہ کہ میرے ہاں قربانی کا گوشت ہے اور آگے کچھ تقریبات ہیں ۔کیا میں ان میں یہ گوشت استعمال کرسکتا ہوں، حالاںکہ اس میں امیر اور غریب سب شریک ہوں گے؟

جواب ۱۔قربانی کرنے والا اپنی قربانی کا گوشت فروخت کردے تو حاصل ہونے والی رقم صدقہ کرنا واجب ہے، لیکن اگر یہ گوشت کسی کو دے دیا جائے اور وہ اسے فروخت کردے تو جائز ہے اور وہ گوشت کی قیمت اپنے استعمال میں بھی لاسکتا ہے۔

(۲)قربانی کا گوشت تقریبات میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر امیر کو قربانی کا گوشت دیا جاسکتا ہے اور گوشت پکا کر اسے کھلایا جاسکتا ہے تو وہ ایسی تقریب میں بھی شریک ہوسکتا ہے جس میں قربانی کا گوشت بنایا گیا ہو۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین