• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں حکومت، مشاورت کیلئے اہم PTI رہنماء طلب


آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنماؤں کو آج طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی اور امین گنڈا پور وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت میں شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمیر سے بیرسٹر سلطان، تنویر الیاس، خواجہ فاروق اور اظہر صادق کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی میں مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پی پی کے کردار پر غور ہو گا۔

آزاد کشمیر کی 8 مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشاورت کے دوران تحریکِ انصاف کی طرف سے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدواروں پر غور ہو گا۔

وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید