• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکال لیا گیا

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سے سارا تیل نکال لیا گیا۔

مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے کہا ہے کہ جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تین اسپیشل ٹگز آئندہ چند روز میں کراچی پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جو ٹگ جہاز کو نکالنے پہنچا تھا وہ خود خراب ہو کر پورٹ پر کھڑا ہوگیا ہے۔

مشیر میری ٹائم کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کے مالک نے جہاز کے معاملات دیکھنے کے لیے اپنا ایجنٹ مقرر کردیا ہے۔ ریت سے نکالنے کے دوران جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے داری کمپنی کی ہوگی۔

تازہ ترین