• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ الرٹ ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر جاری کیا گیا۔

سیکیورٹی الرٹ میں اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک شامل ہیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش سے متعلق باخبر رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید