• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں خود بھی اس صدمے سے گزر چکی ہوں، حمائمہ کا نور مقدم کیس پر اظہار دکھ

کراچی (آئی این پی) اسلام آباد میں پیش آنے والے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک دردناک پوسٹ شیئر کی ہے۔حمائمہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج اس دردناک واقعے کا آٹھواں روز تھا، میں نے گزشتہ 8 دنوں اس واقعے سے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نہ تو ذہن راضی ہوا، نہ دل نے اجازت دی اور نہ ہی میری ہمت ہوسکی کہ میں اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھال سکوں۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں خود بھی اس صدمے سے گزر چکی ہوں جو کہ ایک عورت سے بدسلوکی کا رشتہ ہے، یقین کریں یہ رشتہ آپ کی روح کو ماردیتا ہے، اگر کسی طرح سے زندہ رہنے کا سوچ بھی لو تو یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کردیتا ہے، آپ کو اندر سے اتنا کھوکھلاکردیتا ہے کہ صرف آپ ہی جانتے ہیں، یہ دکھ آپ کو اتنا تبدیل کردیتا ہے کہ آپ اپنے سائے کو بھی نہیں پہچان پاتے۔ اداکارہ نے کہا کہ لیکن اب میں جان گئی ہوں خاموشی خود ایک گھناؤنا جرم ہے، ہمیں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے، آئیے بات کریں، اپنے حق کے لیے لڑیں اور کسی دوسرے کی زندگی کو اس بدسلوک رشتے کی طرح برباد نہ ہونے دیں۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے، ہم سب ناکام ہیں۔

دل لگی سے مزید