• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس، 14 دن میں جواب طلب

پارٹی انتخابات نہ کرانے پر عمران خان کو نوٹس


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پارٹی چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کو جاری کئے گئے، بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی پابند ہیں،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر کیوں نا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیں۔

تازہ ترین