• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں

مکوآنہ (این این آئی) فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں، امام مسجد لڑکیوں کو تصویر وائرل کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کیمطابق پولیس نے فیصل آباد میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے سکول اور کالج میں پڑھنے والی ہزاروں طالبات کی تصاویر پکڑی گئیں، پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا، ایک خاتون کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- امام مسجد کی شناخت عنایت رسول کے نام سے ہوئی ہے- فیصل آباد پولیس نے بلیک ملینگ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے- ملزم کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے- اس واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد علاقہ مکین کافی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو فوری بنیادوں پر سزا دینے کا مطالبہ کیا- علاقے میں حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا-

ملک بھر سے سے مزید