• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز خلاف ورزی پر14افرا د گرفتار گرانفروشی پر33تجارتی مراکزسر بمہر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی انتظامیہ نے چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر14افرا دکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرانفروشی پر 28دکانیں اور5ریسٹورنٹ سر بمہرکر دیے ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر28ہزار 900روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اے سی انڈسٹریل ایریا نے چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کیلئےدکانوں کا معائنہ کیا۔ دو افراد کو تھانے منتقل کیا گیا۔ اے سی سٹی نے مشتہر نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے قیمتوں کا معائنہ کیا۔ آئی سی ٹی انتظامیہ کے ذریعے رضاکاروں اور کوآرڈینیٹرز کے ذریعے اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں لائف جیکٹس تقسیم کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید