بھارت میں ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن دولہا خاندان کی دیگر خواتین کے ہمراہ شادی کے منڈپ میں موجود ہیں۔
اس دوران دولہا دلہن کی شادی کی رسومات جاری ہیں لیکن عین اس لمحے جب دولہا دلہن کی مانگ میں سندور بھرنے آگے بڑھتا ہے تو دلہن بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑتی ہے۔
دلہن کے گرتے ہی دولہا حواس باختہ ہوجاتا ہے اور قلا ہار اتار کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے جبکہ منڈپ میں موجود خواتین نے دولہا کو پکڑ کر روکنے کی کوشش بھی کی لیکن دولہا شادی چھوڑ کر چلا گیا۔