• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایسی صورتحال نہیں کہ تمام چیزیں بند کردیں، مسرت جمشید چیمہ

ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کورونا وائرس کی پنجاب میں تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ پنجاب میں ایسی صورتحال نہیں کہ تمام چیزیں بند کر دیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، سندھ حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں وہ درست ہیں،  کراچی میں شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تو لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جاسکتے، سندھ حکومت کو جس طرح کا بھی تعاون چاہیے ہوگا وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی لہر میں ہم نے اسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی ہے، ہماری پہلی ترجیح ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گھر گھر ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اگر کورونا وائرس کیسز پھر بڑھتے ہیں تو پلان تیار ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ڈیلٹا ویرینٹ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین