• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار ہراسانی معاملہ، علی ظفر کو اپنا وقت یاد آگیا

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو اداکار عثمان مختار کی جانب سے خاتون آرٹسٹ پر مبینہ طور پر ہراسانی اور بلیک میل کرنے کے دعوے پر اپنا  میشا کیس یاد آگیا۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر ہراساں کیے جانے کے کیس کی کارروائی عدالت میں زیرسماعت ہے۔


عثمان مختار سے متعلق ٹوئٹ پر علی ظفر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعے نے مجھے اپنا وقت یاد دلا دیا ہے ۔‘

علی ظفر نے عثمان مختار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ معاملہ دیکھ کر اپنا واقعہ یاد آگیا کہ جب  ایک مشروب  کی بڑی  کمپنی سے میوزک کا معاہدہ ختم کرنے اور فلم  کی ریلیز کے موقع پر انہیں تباہ کردینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

علی ظفر نےاداکار کو مشورہ دیا کہ وہ مضبوط رہتے ہوئے اپنے خلاف کام کرنے والوں کو سب کے سامنے لائیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’عثمان مختار‘ کا بھی استعمال کیا۔

خیال رہےکہ اداکار عثمان مختار کی جانب سے نام ظاہر کیے بغیر ایک خاتون آرٹسٹ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بعد ازاں مہروز وسیم نامی صارف نے عثمان مختار کیخلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست ، وائس نوٹس اور میسجز شیئر کیے تھے۔

تازہ ترین