• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں جنسی زیادتی کے درندوں کو سڑکوں پر لٹکا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں: نور بخاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ جنسی زیادتی میں ملوث درندوں کو سڑکوں پر لٹکا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نور بخاری نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ننھی زینب سے لیکر نور کے قتل تک میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور ہم موٹروے کیس کو کیسے بھول سکتے ہیں۔‘

نور بخاری نے کہا کہ ’میں جنسی زیادتی میں ملوث تمام درندوں کو سرِعام سڑکوں پر لٹکے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔‘

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’اگر یہ کام ہمارے حکمران نہیں کرسکے تو اللّہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ابھی تک کورونا وائرس سے منہ چُھپا رہے ہیں، بعد میں کوئی مہلت نہیں ملے گی۔‘

اس سے قبل نور بخاری نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

نور بخاری نے کہا تھا کہ یہ وقت اللّہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا ہے کہ ہم ایسا کیا کررہے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں۔

اس ضمن میں عام عوام سمیت شوبز ستارے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید