• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جنگ‘ کے کالم نگار عباس مہکری انتقال کر گئے

ممتاز بزنس مین اور روزنامہ ’جنگ‘ کے کالم نگار عباس مہکری کراچی میں انتقال کر گئے۔

عباس مہکری کے اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی انتقال کے وقت عمر 70برس تھی۔

مرحوم کے بھائی سجاد مہکری کے مطابق عباس مہکری چند ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ بیمار تھے۔

اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم عباس مہکری کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجد سلطان، ڈی ایچ اے، فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین