• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھیرا نے عمران خان سے کونسا مطالبہ کردیا؟

معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! اس ملک کے چند مردوں نے اپنی خوفناک حرکتوں سے ہم خواتین پر سیاہ بادل ڈالے ہوئے ہیں۔‘

 متھیرا نے لکھا کہ ’براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کے لیے انصاف چاہتے ہیں خصوصاََ ان خواتین کے لیے جو گاؤں اور دور دراز علاقوں میں رہتی ہیں۔‘

اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں انصاف دیں کیونکہ ہم اب دوسرا ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی اس کاذمہ دار ہےاور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے، خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی ذمہ دار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید