• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم نے ریئلٹی شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور اداکار سونو نگم جو کہ ’انڈین آئیڈل‘ اور ’سارے گا ما پا‘ میں بطور جج فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

انھوں نے میوزک رئیلٹی شوز میں اپنی عدم شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مجھے میرے رویے اور برتاؤ کے بارے میں بتا نہیں سکتا کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ان سے کسی بھی شو میں بطور جج کام کرنے کو کہا جائے گا تو وہ کام کریں گے۔ تاہم انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کوئی کام نہ کرنا چاہیں تو وہ اس سے لطف اندوز کیسے ہوسکتے ہیں؟ 

یاد رہے کچھ عرصے قبل انڈین آئیڈل اس وقت ایک تنازع کا شکار ہوگیا تھا جب گلوکار امیت کمار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک شو کے دوران جب وہ بطور خصوصی جج شریک ہوئے تو ان سے کہا گیا کہ وہ انڈین آئیڈل 12 کے مقابلے میں شریک افراد کی تعریف کریں۔ 

سونو نگم نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رئیلٹی شوز کے مقابلہ کے شرکا کی ہمیشہ تعریف کی جائے تو پھر یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

 ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جبلت ہی انھیں ایسے شوز میں شرکت کی اجازت نہیں دیتی۔

انکا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بڑے واضح انسان ہیں، کوئی بھی مجھے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں کیسا رویہ اپناؤں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم موسیقی اور زندگی  کے بالکل خالص اسکول سے تعلق رکھتے ہیں، جب میں کسی کام کے کرنے سے لطف اندوز ہی نہیں ہورہا تو پھر میں وہ کیسے کرسکتا ہوں؟ 

تازہ ترین