• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر، ن لیگ کا اسپیکر پرویز الہٰی کے فیصلے کی حمایت کا فیصلہ


پنجاب کی بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پرویز الہٰی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی ترین گروپ کے رکن نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر اسپیکر پرویزالہٰی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد اراکین اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر پرویز الہٰی سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کا پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء میں سے نعمال لنگڑیال، اجمل چیمہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ترین گروپ نے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کی توہین کو صوبائی اسمبلی کے ساتھ مذاق قرار دیا۔

گروپ کے ارکان نے فیصلہ کیا کہ معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کے لیے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

تازہ ترین