• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کار کیخلاف پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم، پاکستانی امریکی برادری میں شدید ردِعمل

امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ— فائل فوٹو
امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ— فائل فوٹو

امریکا میں مقیم پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت ان کے خلاف فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے متعدد ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔

جینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی ہے، وہ پی ٹی آئی کی تنقید کی ٹاپ ہٹ لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔ 

ان کے انٹرویو کے بعد امریکا میں پی ٹی آئی کے حلقوں میں شدید مایوسی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے افواہوں پر مبنی کئی ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی اس مہم پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹینڈ ود پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی اس فیک پروپیگنڈا مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

یہ تنازع امریکی سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی زیرِ بحث ہے اور دیکھنا ہو گا کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید