• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بین اسٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بین اسٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بین اسٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین