محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، صرف شہروں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 2 اگست کو کیمبرج اسکول سسٹم کا امتحان معمول کے مطابق ہوگا، عملے اور اسٹوڈنٹس کو استثنا حاصل ہوگا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایس او پی پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔