کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن پیر کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی، قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے جمعے کو پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ کو قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرادی گئی، فٹنس ٹیسٹ کی مفصل رپورٹ پیش کی۔کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد کھوکھر دیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ اور انکو کیٹیگرائز کرنے کے لئے 32 کھلاڑیوں کے دوروزہ فٹنس پرفارمنس ٹیسٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئے۔ فٹنس ٹیسٹ کے مرحلہ وار نتائج میں کھلاڑیوں کو انکی کارکردگی کے حساب سے کیٹیگرائز کیا جائیگا، اور صرف اہل کھلاڑیوں کو ہی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو بالحاظ پرفارمنس اے ،بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا، اے کیٹیگری کھلاڑی کو پچاس ہزار،بی کیٹیگری کو 40ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے۔