پشاور، مانسہرہ ، بفہ ( قیصر خان، نمائندگان جنگ ) حیات آبادکارخانو مارکیٹ میں نامعلوم افراد کا ریپڈ رسپانس فورس کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ،1ہلکار شہید،راہگیر سمیت 2زخمی ،حملہ آور فرار ہو گئے حیا ت آ باد پولیس اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کورونا ایس او پیز خلاف وزری پرگرفتاریا ں کر رہی تھی ، نامعلوم افراد نے پولیس وین میں ہینڈ گرنیڈ پھینکا۔جمعہ کے روز پولیس اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کررہی تھی ٗآر آر ایف موبائل موقع پر موجود تھی ،پولیس حکام نے ایک روز قبل ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی وائر لیس کال چلائی تھی ٗآئی جی پی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آبادپولیس اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کارخانو مارکیٹ میں چھٹی کے دن دکانیں کھولنے والے دکانداروں اور ایس او پیز کی خلا ف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کررہی تھی اس دوران ملک تاج چوک میں آر آر ایف کی سپیشل جانباز موبائل بھی بازار کی نگرانی کررہی تھی اس دوران نامعلوم افراد نے اے ٹی ایس سکواڈ کی پولیس موبائل کی اگلی سیٹ میں بیٹھے حوالدار بن یامین پر دستی بم حملہ کیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔