اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) خراب موسم کے باعث وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دروہ سیاچن منسوخ ہو گیا ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سکردو سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر داخلہ کے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا معائنہ شامل تھا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو سکردو سے سیاچن کیلئےروانہ ہونا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سکردو سے سیاچن روانہ نہ ہوسکا۔سیاچن روانگی کا شیڈول ملتوی کردیا گیا۔