• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال میں غربت کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاشرہ میں امیر اور غریب کا خلا خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ 3 سال میں غربت کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا عوام تینوں نام نہاد بڑی جماعتوں کو ووٹ کے ذریعے آؤٹ کریں۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن اسی طرح قبول کی جاتی رہی تو مزید تباہی آئے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ بڑ ھ رہا ہے۔ ماضی کی حکومتیں بھی شرح نمو میں اضافہ کے دعوے کرتی رہیں، موجودہ حکومت نے بھی وہی رٹ لگا رہی ہے، مگر زمینی حقائق حکمرانوں کے دعوؤں کے بالکل برعکس ہیں۔ قرآن و سنت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے۔

تازہ ترین