• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے دو ائیر آفیسرز کو ائیرمارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے دو ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ائیرمارشل ذوالفقار احمد قریشی اور ائیر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جون 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں کمانڈنٹ تعینات رہے۔ آپ نے بطور کمانڈنٹ ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل بھی خدمات سرانجام دیں۔

تازہ ترین