• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ 8 لاکھ67 ہزار 226 افراد نے ویکسین لگوائی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24گھنٹے میں ریکارڈ 8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناویکسینیشن مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے ، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 24گھنٹے میں ریکارڈ8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ، اب تک 2کروڑ87لاکھ 43225 افراد کورونا ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید