• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھی گولی نے کمسن بچے کو لہولہان کر دیا، محنت کش کا لخت جگر ہسپتال داخل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پبلک سیکر ٹریٹ لال حویلی کے قریب جمعہ کو آٹھ سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انس نامی بچہ بوہڑ بازاد میں اپنے والد ساجد علی کی چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھاکہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کی قمر میں آ لگی اور اسے لہو لہان کر دیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ وارث خان پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہناہےکہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے ،گولی کس نے چلائی اور کہاں سے آئی اس بارے میں تفتیش جاری ہے ۔
اسلام آباد سے مزید