• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایپل نے اپنے متعدد آلات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد میک بک، آئی پیڈ، میک اسٹوڈیو، میک منی، ہوم پوڈ اور ایپل ٹی وی جیسے ڈیوائسز پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ نئی ٹیکنالوجی کا رجحان ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز کے لیے زیادہ طاقتور پروسیسر، زیادہ میموری اور تیز اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان جدید اجزاء کی مانگ میں عالمی سطح پر تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ڈیٹا سینٹرز کی جانب سے بھی انہی چِپس اور میموری پر بڑھتی ہوئی طلب نے سپلائی پر دباؤ ڈال دیا ہے۔

اسی وجہ سے الیکٹرانک آلات کی مجموعی لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل صرف ہارڈویئر نہیں بلکہ ایک مکمل نظام فروخت کرتا ہے جس میں جدید سافٹ ویئر، تحقیق اور مستقبل کی ٹیکنالوجی شامل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی مصنوعات کو پہلے سے زیادہ ’پریمیم‘ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

صنعتی ماہرین کے مطابق یہ رجحان عارضی نہیں بلکہ آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی مارکیٹ کا مستقل حصہ بن سکتا ہے جہاں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے فیچرز ڈیوائسز کی قیمتوں کا اہم حصہ ہوں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید