• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری منصوبہ ، 2 ارب 70 کروڑ کی لاگت

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور میں شامل خالد بٹ چوک پر انڈر پاس جبکہ گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اوور کےمنصوبے کی ابتدائی منظوری دے دی ، 2 ارب 70 کروڑ کی مالیت سے پورے کوریڈور پر ٹریفک کو گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کےابتدائی پلان کےمطابق خالد بٹ چوک پر انڈر پاس جبکہ گھوڑا چوک کیولری پر یکطرفہ فلائی اووربنایاجا ئےگا ۔نیسپاک کی ابتدائی پلاننگ میں پورے کوریڈور پرٹریفک کوگلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری موومنٹ فراہم کی جائے گی، خالد بٹ چوک پر چار لین ڈیول کیرج وے دو طرفہ انڈر پاس اور گھوڑا چوک پر کیولری گراؤنڈ سےڈیفنس موڑ کی جانب تین رویہ سنگل سائیڈ فلائی اوور بنایا جائے گا، منصوبے میں ڈیفنس موڑ اور والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے ۔
لاہور سے مزید