کیا آپ بھی ہر وقت کھانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں؟ ’فوڈ نوائس‘ کیا ہے اور اس سے کیسے نمٹا جائے؟
اگر آپ ہر وقت کھانے پینے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو آپ اکیلے نہیں۔ ماہرین اس کیفیت کو اب ’فوڈ نوائس‘ کا نام دے رہے ہیں۔ فوڈ نوائس سے مراد کھانے سے متعلق مسلسل وہ خیالات ہیں جو اکثر جسمانی بھوک کے بغیر بھی ذہن پر حاوی رہتے ہیں۔