• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مدیحہ امام بھارت میں کام کرنے کی خواہاں ہیں؟

بھارتی شہری سے شادی کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارت میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ فنکاروں کو دنیا بھر میں کام کرنا چاہیے، لیکن یہ ایک حساس معاملہ بھی ہے، اس لیے انسان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فنکاروں کو ہر جگہ کام کی آزادی ہونی چاہیے، پوری دنیا ایک بڑے کینوس کی مانند ہونی چاہیے اور آپ جہاں چاہیں اپنی تخلیق پیش کر سکیں۔ تاہم، حساسیت کو مدنظر بھی مدِ نظر رکھنا چاہیے۔

بھارت سے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ کو پاکستان مدعو کرنے کے سوال پر مدیحہ امام نے مزید کہا کہ اگر ودیا بالن پاکستان آئیں تو وہ ہماری ٹیلی وژن انڈسٹری کے لیے ایک بہترین اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر مجھے بالی ووڈ سے کسی ایک کو بلانے کا موقع ملا تو میں ودیا بالن کو دعوت دوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید