جہاں ایک طر ف ماہرین نت نئی چیزیں متعارف کروارہے ہیں وہی دوسری جانب سوشل میڈیا بھی نئ آپشن پیش کررہا ہے ۔اس سلسلے میں یوٹیوب پر ایک نیا آپشن’’نیوٹویو ‘‘پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین کی پسند پر مبنی چینل سامنے آئیں گے ۔جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہو گا۔ اس آپشن کا مقصد ناظرین کو تادیر ویڈیو دکھانا ہے ۔یوٹیوب ایپ کے ایکسپلورکے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا۔ اسے چھونے پر ویڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی۔
اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیو کے متعلق جان سکیں گے۔ ایکسپلور آپشن کے تحت مختلف موضوعات مثلاً گیمنگ، اسپورٹس وغیرہ میں ٹرینڈنگ یا نیا مواد ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن یہ ان کی ذاتی پسند پر نہیں ہوتا، تاہم نئے آپشن کی بدولت اب صارفین اپنے پسند کی مزید ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
ساتھ ہی وہ اسی ویڈیوز کے بارے میں بھی جان سکیں گے جن کو انہوں نے اب تک نہیں دیکھا ہے۔ یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی ویڈیوز اور نئے چینلز سے متعارف ہوسکیں گے۔ اس طرح یہ آپشن صارفین اور یوٹیوبر دونوں کے لیے ہی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کا انحصار یوٹیوب کے الگورتھم پر ہے۔