• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز شاعر نقاش کاظمی کورونا کے باعث انتقال کر گئے


صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر نقاش کاظمی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

نقاش کاظمی کی نماز جنازہ شام 5 بجے مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ ان کی تدفین وادی حسین میں ہوگی۔

نقاش کاظمی 22 فروری 1944ء کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ 

انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔

نقاش کاظمی ”رنگِ سفر“، ”دامنِ گُل“ اور ”میراث“ کے مصنف تھے، جبکہ ان کا مجموعہ کلام چاندنی اور سمندر کے نام سے شائع ہوا۔ 

اردو کے معروف شاعر نقاش کاظمی کو صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ 

مرحوم متحرک شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے یونیکیرینز اور آرٹس کونسل کراچی میں بھی اپنا فعال کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین