• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی ’’ملکہ‘‘ صدف کنول کی ٹوئٹر پر حکمرانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صارفین کی "ملکہ” صدف کنول کی ٹوئٹر پرحکمرانی،اداکار شہروزسبزواری سےشادی کے بعد سے اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنےوالی ٹاپ ماڈل صدف کنول کےحالیہ بیان نےصارفین کےدل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پرصدف کنول کےحالیہ بیان کی ایک ویڈیوکلپ وائرل ہورہی ہےجس میں وہ کامیاب ازدواجی زندگی کےچند سنہرے اصول بتاتےہوئےنظرآرہی ہیں۔صدف کنول نےکہا کہ میرا ماننا ہےکہ آپ اپنےشوہرکوشوہرسمجھیں اورشوہرکا درجہ اوپرہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔ ماڈل کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر صدف کنول ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔ٹوئٹر صارفین صدف کنول کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اُن کے تعریفی پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ ’صدف کنول کو ہمارا سلام، یہ ہماری ملکہ ہیں۔‘ایک صارف نے صدف کنول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب سوشل میڈیا کی پرنس بن گئی ہیں۔‘عروج بٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک حقیقی اسلامی بیان ہے جس کی مجھے صدف کنول سے توقع نہیں تھی۔‘صارف نے لکھا کہ ’صدف نے بہت اچھا بیان دیا، یہ بہادر خاتون ہیں۔‘ زین نامی صارف نے لکھا کہ ’مسئلہ صدف کنول نہیں ہے اصل میں وہ مردوں کے احترام کی بات کر رہی ہیں جسے کچھ لڑکیاں ہضم نہیں کر سکتی ہیں۔‘راجا نامی صارف نے ایک مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدف کنول کے بیان کے بعد فمینزٹس کہہ رہی ہیں کہ ہمیں مارو، ہمیں زندہ نہیں چھوڑو۔چندصارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدف کی باتیں ان خواتین کی نمائندگی نہیں کرتیں جو مظلوم اور تشدد کا شکار ہیں۔

دل لگی سے مزید