• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ماہ سے زیر التواء ہائی پاور بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) گزشتہ کئی ماہ سے زیر التواء ہائی پاور بورڈ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ ہفتے ہوگا۔ ذ رائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم سے اجلاس بلانےکیلئے سمری ارسال کر دی ہے۔ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔اجلاس میں مختلف سروسز گروپس کے گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی جا ئیگی۔

تازہ ترین