• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل


اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کورونا کی ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ایک روز قبل سٹی سکین کیا گیا، جس کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار نہیں دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق جسٹس قاضی فائز کی عیسیٰ کی طبیعت تاحال بہترنہیں ہوسکی، جس کے بعد انہیں علاج کیلئےاہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے اُن کا اور اہلیہ کا گھر پر ہی علاج جاری تھا، پاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر اور دیگر ڈاکٹرز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معائنہ کیاتھا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اہل خانہ نے قاضی فائز عیسیٰ کو نجی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق اُن کی حالت کو ڈاکٹرز نے خراب ضرور قرار دیا مگر اُن کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔دریں اثنا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کو گھر پر قرنطینہ کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین