اسلام آباد( این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی تحقیقات کے بعد آصف زرداری نے اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں نیب کو جواب جمع کروا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق صدر پر 5لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔
آصف زرداری نے اپنے وکلا ء کے ذریعے نیب کو جواب جمع کروایا۔
آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا۔
جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا، امریکہ اپنے علاج کیلئے گیا تھا۔